ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال مغرب میں واقع معلولا شہر میں القاعدہ سے منسلک غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئی تیرہ راہباؤں اور ان کی تین معاون خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔یہ عیسائی خواتین گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصہ سے تکفیری دہشت گردوں کی قید میں تھیں۔نام نہاد شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق تنظیم نے غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے پنجے سے ان عیسائی راہبات کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق، عیسائی راہبات کی رہائی کے لیے لبنان کے حکام نے شامی حکام کے ساتھ کافی تعاون کیا ہے۔رہائی پانے والی خواتین کو لبنان کے راستے شام کے دارالحکومت دمشق لے جایا جا رہا ہے۔لبنان کے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس میجر جنرل عباس ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ عیسائی خواتین کی رہائی میں تاخیر کی بنیادی وجہ اغوا کاروں کی جانب سے عائد شرائط تھیں۔انہوں نے کہا کہ یرغمال بنائی گئی تیرہ راہبات اور ان کی تین معاون خواتین بہ خیریت ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں شامی فورسز نے ملک میں بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث القاعدہ سے منسلک غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف بہت اہم کامیابی حاصل کی ہیں۔شامی افواج نے غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے کئی اسٹریٹجک علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔......./169
9 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512696
شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال مغرب میں واقع معلولا شہر میں القاعدہ سے منسلک غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئی تیرہ راہباؤں اور ان کی تین معاون خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔